حافظ نعیم الرحمن 6

عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے، حافظ نعیم

سکھر (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لیوی کے مسئلے پر مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں، حکومت کہتی ہے لیوی نہیں لیں گے، تو پھر بتائیں پیسے کہاں سے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیوی ٹیکس کی وجہ سے 135 ارب روپے کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، عوام کو مہنگائی کے طوفان سے نکالا جائے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام شہری کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مارچ اور تحریک پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہے، احتجاجی مارچ کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہ جماعت اسلامی کا مقصد جلاؤ گھیراؤ یا تشدد ہرگز نہیں ہے، پالیسی ریٹ کم کرنے سے معیشت کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں