قمر زمان کائرہ 8

آزاد کشمیر الیکشن،لطیف اکبر پر حملہ ہوا اور پیپلز پارٹی کے کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے،قمر زمان کائرہ

مظفرآباد(رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحفظات کے باوجود دوسرے مرحلے میں حصہ لیا، تاہم پھر وہی روش اختیار کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملہ کیا اور پیپلز پارٹی کے ایک اور کارکن کی شہادت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

چوہدری مجید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جب سے آزاد کشمیر کے انتخابات شروع ہوئے ہیں ایک ٹینشن کی فضا تھی، امن عامہ کی صورتحال بھی خراب تھی، تین مرحلوں کے انتخابات ہوئے جو ہمیں قبول نہ تھے، لیکن تحفظات کے باوجود ہم نے الیکشن میں حصہ لیا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری نشاندہی کے باوجود صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر ان کے حلقے میں قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی اطلاع آئی ہے کہ ہمارا ایک کارکن بھی شہید ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آدھے پولنگ اسٹیشنز پر عملہ 11، ساڑھے 11 بجے پہنچا، پھر عملہ آیا تو انہیں ن لیگ والے اپنے ساتھ لے گئے اور ٹھپے لگائے، ایل اے 28 بازل نقوی کے حلقے کی 3 یونین کونسلز میں سامان ہی نہیں پہنچا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا ایل اے27 میں بارشوں کی وجہ سے انتخابات نہیں ہو سکے، اگر یہ انتخاب انعقاد پر ہی متنازع ہوگیا تو نئی حکومت کیا کرے گی، اس وقت ہم ریاست بچانے کی باتیں کررہیہیں، ایسے انتخابات سے جو حکومت بنیگی اس کی کیا ساکھ ہوگی، آزاد کشمیر کا یہ الیکشن ہم سے چھینا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں