سعید غنی 223

آج یا تو قومی ادارے بچیں گے یا عمران نیازی کا آئین شکن ٹولہ‘ سعید غنی

کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ آج یا تو آئین پاکستان اور قومی ادارے بچیں گے یا عمران نیازی کا آئین شکن ٹولہ بچے گا‘آئین پاکستان کے دونوں آرٹیکلز 5 اور 6 کیا کہتے ہیں‘یہ صرف صدر‘ وزیراعظم‘ اسپیکر‘ ڈپٹی اسپیکر‘ وزیر قانون اور آئینی شکنی میں انکے سہولت کاروں کو سزا کا مستحق نہیں ٹھہراتا بلکہ آئین شکنی کے بعد بھی جو شخص اس کو جائز قرار دے گا یہ آرٹیکل اس پر بھی لاگو ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سعید غنی کہا کہ آج یا تو آئین پاکستان اور قومی ادارے بچیں گے یا عمران نیازی کا آئین شکن ٹولہ بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے دونوں آرٹیکلز 5 اور 6 کیا کہتے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ صرف صدر، وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیر قانون اور آئینی شکنی میں انکے سہولت کاروں کو سزا کا مستحق نہیں ٹھہراتا بلکہ آئین شکنی کے بعد بھی جو شخص اس کو جائز قرار دے گا یہ آرٹیکل اس پر بھی لاگو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں