مفتاح اسمٰعیل

آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہے کہ دوستوں سے 6 ارب ڈالر لیں،مفتاح اسماعیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمااور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہے کہ دوستوں سے6ارب ڈالر لیں، کوئی پاکستان کوڈیفالٹ نہیں دیکھناچاہتا، رواں سال بیرونی ادائیگیوں کے لیے 2ارب ڈالرکی کمی کاسامناہے۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک بارپھر1.5ارب ڈالر آئی ایم ایف سے مانگ رہے ہیں، الیکشن کا سال ہے کس طرح سخت بجٹ دیں گے۔

سابق وزیرخزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے شرط رکھی دوستوں سے 6 ارب ڈالر لیں، چین نئے قرضے نہیں دے رہا لیکن اے ڈی بی کے ذریعے مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی پاکستان کوڈیفالٹ نہیں دیکھناچاہتا، رواں سال بیرونی ادائیگیوں کے لیے 2ارب ڈالرکی کمی کاسامناہے۔

انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے3معاہدوں کی خلاف ورزی کی گئی، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کیعلاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، امید ہے جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔9 مئی کے واقعات کے حوالے سے سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ عسکری تنصیبات کوجلانابہت شرمناک عمل تھا، بسیں، ایمبولینس اور ریڈیو اسٹیشن جلائے گئے ہم اتنے برے نہیں تھے، جس نے ورغلایا اس کو سزا ملنی چاہیے۔