گلوبل مئیرز 16

چین، گلوبل مئیرز ڈائیلاگ 2026 کی سرگرمی کا چھنگ دو میں انعقاد

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)13سے 15 مئی تک گلوبل مئیرز ڈائیلاگ 2026 کی سرگر می کا انعقاد صوبہ سی چھوان کے شہر چھونگ دو میں ہوا۔ 26 ممالک کے 32 شہروں اور 5 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اس سرگرمی میں شرکت کی۔

اس سرگرمی کا موضوع تھا ” پارک سٹی، ہم آہنگ بقائے باہمی” ہے۔ شرکاء نے سائنسی و تکنیکی جدت، صنعتی ہم آہنگی، ثقافتی تبادلے اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

تقریب کے دوران مہمانوں نے شہری ترقی کے بنیادی نکات پر تفصیلی گفتگو کی اور مل کر یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس طرح شہروں میں اعلیٰ معیار کی ترقی، اعلیٰ سطح کے کھلے پن ، بہتر معیارِ زندگی اور مؤثر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں