مولانا فضل الرحمان 26

مولانا فضل الرحمن کا معروف دانشور الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے معروف دانشور الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ اردو صحافت ایک معتبر و قدآور شخصیت سے محروم ہوگئی۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ الطاف حسن قریشی کے انتقال پر ان کے خاندان اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مرحوم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہوں۔

انہوںنے کہاکہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں