کراچی(رپورٹنگ آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایس آئی یو پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا عبوری چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے مقدمہ مزید سماعت کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیا۔عبوری چالان کے مطابق ملزمہ نے منشیات کی خرید و فروخت کا بڑا نیٹ ورک بنا رکھا تھا اور اپنے مبینہ سہولت کاروں کے ذریعے منشیات سپلائی کرتی تھی۔پولیس نے عبوری چالان میں انمول عرف پنکی کو گرفتار ظاہر کیا ہے۔









