تھیلا 13

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 12 مئی کے مقابلے میں 9 جولائی کے نوٹیفکیشن میں آٹے کے تمام نرخ بڑھا دیے گئے ہیں جس کے بعد ریگولر آٹے کی قیمت ہول سیل 110 روپے سے بڑھ کر 122 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر آٹا ریٹیل 113 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو کردیا گیا اور فائن آٹا ہول سیل 118 روپے سے بڑھ کر 132 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹا ریٹیل 121 روپے سے بڑھ کر 135 روپے فی کلو کردیا گیا جب کہ چکی کے آٹے کی ریٹیل کی قیمت 145 روپے فی کلو برقرارہے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں