سکتہ طاری 139

ڈپٹی سپیکر کی تحریک عدم اعتماد پر رولنگ سنتے ہی متحدہ اپوزیشن پر سکتہ طاری ، ہکے بکے رہ گئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ڈپٹی سپیکر کی تحریک عدم اعتماد پر رولنگ سنتے ہی متحدہ اپوزیشن پر سکتہ طاری ہوگیا اور ہکے بکے رہ گئے‘ شہباز شریف نے دانتوں میں انگلی دبالی ‘ بلاول‘ زرداری اور شہباز ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے۔ جیسے ہی ڈپٹی سپیکر اپنی رولنگ مکمل کی تو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ، آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو اور دیگر اپوزیشن رہنما سکتے میں آگئے اور ہکے بکے رہ گئے اور ایک دوسرے کا منہ دیکھنا شروع کردیا

یہاں تک کہ وہ اپنی نشستوں سے اٹھنا ہی بھول گئے اور حکومتی اراکین ان کے گرد گھیرا بنا کر نعرہ بازی کرنے لگے ۔ قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن کی طرف سے نامزد وزیراعظم شہباز شریف رولنگ سنتے ہی دانتوں میں انگلی دبا کر بیٹھ گئے جبکہ نامزد وزیراعظم کی مجوزہ کابینہ کے ارکان پر بھی سکتہ طاری ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں