پی ٹی آئی رہنماﺅں

پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ تھانہ شادمان جلاو گھیراو کے مقدمے میں اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی سمیت 41 ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔