وفاقی کابینہ 107

پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی، صدر اور اسپیکر کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی، پنجاب میں بھی دو تین وزیر پیپلزپارٹی سے لیے جائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ممکنہ طور پر راجہ پرویز اشرف کو ہی دوبارہ اسپیکر نامزد کر سکتی ہے۔

بلوچستان میں وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تیسرے اجلاس میں بھی اتفاق نہ ہو سکا تھا اور مذاکرات پیر کے روز بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں