پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے یکم اگست سے شروع ہوگا،نوٹیفکیشن جاری

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے یکم اگست سے شروع ہوگا۔اس سلسلے میں سیکریٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تعلیمی سال
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیم کے صوبائی وزرا کے بین الاقوامی اجلاس کی روشنی میں 2021 اور 2022کاتعلیمی سیشن یکم اگست 2021 سے شروع ہو کر 31 مارچ 2022 جاری رہیگا۔

جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا