وزیراعظم 170

وزیراعظم کا نامور گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے نامور گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزل ہو یا گیت جو بھی انہوں نے گایا کمال گایا، یہ اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں جگہ دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز شریف نے نامور گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزل ہو یا گیت جو بھی انہوں نے گایا کمال گایا، یہ اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں جگہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں