وزیراعظم

وزیراعظم کا مصر میں چرچ میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق افرادکے لواحقین سے اظہار تعزیت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ مصر میں چرچ میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں، آتشزدگی میں ہلاکتوں پر افسوس ہے ، پیر کواپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مصر کے چرچ میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں پر افسوس ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی عوام کی جانب سے صدر السیسی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں چرچ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں مصر کے عوام کے ساتھ ہیں۔