ناسا

ناسا نے بار بار چہرے کو ہاتھ لگانے پر خبردار کرنے والا ہار تیارکرلیا

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی خلائی ادارے ناسا نے کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے ایک ایسا ہار تیار کیا ہے جو کہ آپ کو چہرے پر بار بار ہاتھ لگانے سے روکے گا۔اس ڈیوائس کا نام پلس رکھا گیا ہے جسے ناسا کی جیٹ پروپلسیون لیبارٹری کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ناسا نے بتایاکہ جس شخص نے اپنے گلے میں یہ ہار پہن رکھا ہوگا اور وہ جیسے ہی اپنا ہاتھ چہرے کے قریب لے کر جائے گا تو یہ فوراً وائبریٹ ہونے لگے گا جس کی وجہ سے آپ کو فوراً یاد آجائے گا چہرے پر ہاتھ نہیں لگانا ہے۔

اس طرح سے اس ڈیوائس کا استعمال کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں کافی مدد ملے گی کیونکہ ماہرین کی جانب سے بار بار ہاتھ دھونے یاور چہرے کو نہ چھونے کی ہدایت کی جارہی ہے۔