جورجیا میلونی

میں نفسیاتی معالج نہیں،ٹرمپ سے متعلق سوال پر اطالوی وزیراعظم کا برجستہ جواب

روم (رپورٹنگ آن لائن )اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی کا انداز ہمیشہ سے منفرد رہا ہے، لیکن جب ان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے مشورہ مانگا گیا تو انہوں نے مسکرا کر صاف انکار کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق جرمن سیاستدان فریڈرش میرٹس سے ملاقات کے بعد جب میلونی سے پوچھا گیا کہ وہ وائٹ ہاس کے مجوزہ دورے سے قبل میرٹس کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی.

تو وہ ہنس پڑیں اور برجستہ کہاکہمیں عالمی رہنماں کے لیے نفسیاتی معالج کے طور پر خود کو اہل نہیں سمجھتی”۔انہوں نے مزید کہا کہمیرٹس تجربہ کار سیاستدان ہیں، انہیں مشوروں کی ضرورت نہیں”۔