وزیراعظم شہباز شریف 173

موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ پھر ملتوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی بلوچستان اور ملک کے دیگر شہروں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانگی موسم کی خرابی کے سبب ایک بار پھر موخر ہوگئی،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے طے شدہ شیڈول کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب سمیت بارش اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا دورہ کرنا تھا،

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کے علاوہ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا،دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ موسم کی صورت حال بہتر ہوتے ہی وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں