نصرت شہباز 261

منی لانڈرنگ ریفرنس ،شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ جمعہ کو احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ نصرت شہباز خود پیش نہیں ہوئیں اور ان پر پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ علاوہ ازیں احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر بھی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہبازشریف فیملی کے وکلا سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ نیب کورٹ نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور ان کی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ شہبازشریف فیملی کی جانب سے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں