رانا ثنا اللہ

منشیات سمگلنگ کیس، رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے 11ستمبر کو طلب

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدررانا ثنااللہ اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت11ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔رانا ثنااللہ سمیت تین ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی تاہم ایک شریک ملزم اکرم کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔عدالت نے رانا ثنااللہ سمیت دیگر کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 11 ستمبر کو طلب کرلیا ۔