لیسکو 12

مالی سال 2024-25 میں ٹی اینڈ ڈی نقصانات 13.4 فیصد تک لائے گئے’ لیسکو

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات کے مطابق لیسکو شفاف مالیاتی نظم و نسق، موثر کارپوریٹ گورننس اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام میں مسلسل بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران ادارے نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے نمایاں آپریشنل کامیابیاں حاصل کیں، جن کی عکاسی آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں میں بھی ہوتی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران لیسکو کے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات 15.8 فیصد سے کم کرکے 13.4 فیصد تک لائے گئے جس سے 23.963 ارب روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوا۔ اسی طرح پروگریسو ریکوری 98.5 فیصد سے بڑھ کر 99.7 فیصد جبکہ حقیقی ریکوری 101.3 فیصد تک پہنچ گئی، مجموعی طور پر ان اقدامات سے 36.070 ارب روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوا، جو لیسکو کی مثر حکمت عملی اور بہتر انتظامی کارکردگی کا مظہر ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی کے شعبے کو درپیش مالیاتی چیلنجز کے باوجود لیسکو مالیاتی استحکام، لائن لاسز میں کمی، ریکوری میں اضافے، شفاف مالیاتی نظم و نسق اور صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں