فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں صنفی بنیاد پر تشدد کے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جب ایک شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو اس لیے قتل کردیا تھا کہ اس کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔ یہ واقعہ چک آر بی 210 لکھوانہ فیصل آباد میں پیش آیا۔ مدعی سید مدثر عباس نے کھرڑیاں والا پولیس تھانے میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں الزام عائد کیا کہ ان کی 28 سالہ بہن ایمن فاطمہ 2 بچیوں کی والدہ تھی، جن کی عمریں تین سال اور ڈیڑھ سال ہیں، جبکہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع تھی۔
مزید بتایا کہ ان کے شہر ندیم سجاد نے ایمن کا الٹراسانڈ کروایا، جس میں انکشاف ہوا کہ بیٹی کی پیدائش متوقع ہے، اس بات کا پتا چلنے پر اس نے اپنے بہنوئی پھول عباس کے ساتھ مل کر ایمن پر شدید تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ضلعی پولیس نے جاری پریس ریلیز میں دعوی کیا کہ دونوں مشتبہ افراد ندیم سجاد اور پھول عباس کو گرفتار کر لیا ہے۔