فنانس ڈویژن

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8ارب 42 کروڑ97لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8ارب 42 کروڑ97لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کیلئے9 ارب 93 کروڑ7 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایکسپو سینٹر پشاور کے لیے 24کروڑ،گوادرمیں واٹر پلانٹ کے لیے 40 کروڑ،گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے ایک ارب ، سبی رکھنی روڈ کے لیے ایک ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔