عدالت 9

بشریٰ بی بی نے سزا معطلی اور ضمانت کے لیے آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) بشریٰ بی بی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو دورانِ قید آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی، جس کے باعث ان کی آنکھ کی سرجری بھی کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ خاتون ہونے اور علالت کے باعث سزا معطلی اور ضمانت کی مستحق ہیں۔

اپیل میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا، جہاں انہیں مناسب علاج اور دیکھ بھال کی سہولت سے محروم رکھا گیا۔

درخواست میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) جان بوجھ کر سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، لہٰذا عدالت ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں