غزہ (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بتسلئیل سموتریچ نے کہا ہے کہ غزہ کو صرف کم سے کم خوراک اور دوا فراہم کی جائے گی، اور یہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ حماس تک ان میں سے کچھ نہیں پہنچے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انتہا پسند اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم گذشتہ ڈیڑھ سال سے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں اور اسے ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔
فوج ایک پتھر بھی اپنی جگہ پر نہیں چھوڑے گی۔غزہ کے شہریوں کو جنوبی حصے میں دھکیلا جائے گا اور وہاں سے وہ تیسرے ممالک منتقل ہوں گے۔