سعید غنی 218

عمران خان نے معیشت کا جنازہ نکال دیا، سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، کیاآئینی ترامیم پرعدالتی فیصلے نہیں آئے، آئینی ترامیم پرعدالت نے صحیح اورغلط نہیں کہا؟۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ 19ویں ترمیم سپریم کورٹ کی خواہش پرکی گئی تھی، آج بھی18ویں ترمیم سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، عدم اعتماد تحریک پرنومبر2021سے اپوزیشن نے غورشروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہےاسپیکر کی رولنگ کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا، آئین کے مطابق دستورمیں ترمیم چیلنج نہیں ہوسکتی۔

سعید غنی نے کہا کہ پہلی بارسویلین وزیراعظم ،صدر اورارکان نے آئین توڑا ، عدالتی فیصلے پسند ہوں یا نہ ہوں اس پر عملدرآمد کرناپڑتا ہے۔ سندھ کے وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی اسمبلی کے200ممبران کو غدار کہا جارہا ہے، عمران خان نے آئین توڑا، صدراو رآپ سرٹیفائیڈ غدار ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ آئین شکنی کے سہولت کار قوم کے غدار ہیں، عمران خان کہتےتھے تحریک عدم اعتماد پرشکرانے کے نوافل ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ ، سرپرائز کے بعد خط کو سامنے لایا گیا، خط کے نام پرجھوٹ بولاجارہا ہے۔ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ڈھٹائی سے کہتےرہے کہ حکومت مدت پوری کریگی، یہ کہتے تھے اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی 2020سے استعفے اوراسمبلی تحلیل کا مطالبہ کررہی تھی، وزیراعظم کو کہا تھا ہمت ہے اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے معیشت کا جنازہ نکال دیا، چینی،ایل این جی و دیگربڑے بڑے اسکینڈلز سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں