مفتی تقی عثمانی 191

سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ بدلیں‘معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کی عوام سے اپیل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ بدلیں۔اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے عوام سے اپیل کی کہ ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں، آج پھر ایسا موقع آرہا ہے جس میں ہمارے معاشرے کے درمیان نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر حملے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ہاتھ جوڑ کر عوام سے التجا کرتے ہیں کہ نفرتوں کو ختم کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں