وزارتِ خارجہ 7

چینی وزارتِ خارجہ کا امریکہ پر سائبر سیکیورٹی کے معاملات میں دوہرا معیار ترک کرنے پر زور

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین، ہیکنگ سرگرمیوں کی ہمیشہ سے سخت مخالفت کرتا آیا ہے اور قانون کے مطابق ان سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹی معلومات پھیلانے اور غلط بیانی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے کی بھی شدیدمخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کا تحفظ چین اور امریکہ، دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ دوہرے معیار اور سیاسی جوڑ توڑ کو ترک کرے اور سائبر سیکیورٹی کے خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت اور مشاورت کرے، تاکہ امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی چین امریکہ سائبر سیکیورٹی تعلقات قائم کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں