سپریم کورٹ 163

سپریم کورٹ کا کچھوﺅں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ دریا سے نکلنے والے کچھوﺅں کی ہر ممکن حفاظت کے اقدامات کیے جائیں،سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کو کچھوﺅں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے وائلڈ لائف، سیکریٹری آب پاشی، کمشنر سکھر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لب مہران پارک پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کوکچھوﺅں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے ہزاروں کچھوے نکلتے ہیں کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سکھر میں کیا چھوڑا ہے؟ پورا شہر تباہ کردیا ہے، ڈولفنز بھی ساری ختم کردی گئی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دریائے سندھ سے ہزاروں کچھوے نکلتے ہیں کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں۔

سارے کچھوے گاڑیوں کے نیچے آکر مرجاتے ہیں۔ کچھوں کو محفوظ راستہ نہیں دے سکے ،وہ دریا سے نکل کر کینال میں چلے جائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ دریا سے نکلنے والے کچھوں کی ہر ممکن حفاظت کے اقدامات کیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کو کچھوں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے وائلڈ لائف، سیکریٹری آب پاشی، کمشنر سکھر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں