سپریم کورٹ 118

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ، سماعت کی تاریخ تبدیل، چھ مئی کو سماعت ہوگی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت کی مقرر کردہ تاریخ تبدیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہوں گے، اس سے قبل مقدمے کی سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں