ثناء اللہ عباسی 234

حکومت سائبر کرائم کے شعبے میں بہتری کے لیے مالی مدد کررہی ہے ، ثناء اللہ عباسی

ا سلا م آباد(رپورٹنگ آن لائن) ڈی جی ایف آئی اے ثناء للہ عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ایف آئی اے سائبر کرائم کے شعبے میں بہتری کے لیے مالی مدد کررہی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 60فیصد جرائم سائبر کرائم کے ہورہے ہیں ،

حکومت ایف آئی اے سائبر کرائم کے شعبے میں بہتری کے لیے مالی مدد کررہی ہے ،سائبر کرائم میں فراڈ، دھوکہ اور پرونوگرافی کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سائبر اسپیس وسیع دنیا یے اس پر پر اسمبلی سمیت ہر جگہ بات ہورہی ہے،جدید دور نوجوان کی بڑی تعداد سائبر اسپیس استمال کررہی ہے، سائبر جرائم کے حوالے سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل ہونی چاہیے،

بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے ایف آئی اے نے بہت سے کامیاب کارروائیاں کی ہیں،ہر شخص کو سائبر سپیس میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ثناء اللہ عباسی نے کہاکہ زیادہ ترجرائم بچوں اور خواتین کے خلاف ہیں،ایف آئی اے نے انٹرپول کی مدد سے بے شمار کیسز کا سراغ لگایا گیا،بچوں کے خلاف کیسز کے ملزمان کو پکڑا گیا۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی نصاب میں بھی سائبر سپیس کے استعمال کا موضوع شامل ہونا چاہیے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں