ایل این جی 14

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) ایل این جی کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک اضافہ ہو گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 18.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں