غنی علی رضا

اداکارہ غنی علی رضا نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ غنی علی رضا نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شوبز چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ مشہور ڈراموں میں اپنے منفرد کرداروں سے شہرت پانے والی غنی علی کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال اداکاری کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

انٹرویو میں غنی علی نے بتایا کہ رمضان میں اعتکاف میں تھی، اسی دوران میرے بھائی نے میری طرف سے شوبز چھوڑنے کی اسٹوری لگا دی، وہ دراصل چاہتا تھا کہ میں میڈیا سے دور ہو جاں، اسی لیے اس نے موقع دیکھ کر اسٹوری لگائی۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے شوہر بھائی اور گھر والے سب یہی چاہتے ہیں، لیکن وہ مجھے روکنے کی کوشش نہیں کرتے، یہ ان کی محبت ہے۔