مریم نوازشریف

”آپریشن بنیان مرصوص”وزیر اعلی پنجاب کا پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا.

پاک سرزمین کے سپاہیوتم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو۔سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں.

امن کے لیے خاموش تھے۔جب دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلااور کڑی ضرب دی، پاکستان کاایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے۔انہوںنے کہا کہ امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں ضرب ہوتا ہے،پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے ہی نہیں شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔