محسن نقوی 6

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کے عزم، بہادری اور اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے تمام عناصر کا مکمل قلع قمع کرنے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں