ولادیمیر پیوٹن 12

روسی صدر کی امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) روس کے صدر ولادیمر پوتن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیش کش کر دی۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے روسی ہم منصب ولادیمر پوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، او کہا کہ جامع سٹریٹیجک شراکت داری معاہدے کے تحت تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے دشمن کی جارحیت کے خلاف ایرانی قوم کی ثابت قدمی کو تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ یہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ثالث ممالک کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ روس بھی معاملے کا سفارتی حل چاہتا ہے اور اس کیلئے کردار اور معاونت کیلئے تیار ہے۔

اس سے پہلے کابینہ سے خطاب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ ایران کو ہر زاویہ سے مکمل جنگ کا سامنا ہے، قوم کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے مذاکرات کی کوشش کے دوران ایران مزاحمت جاری رکھے گا اور بلآخر دشمن کو مایوسی کا سامنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں