فیصل کریم کنڈی 9

صوابی پل صراط،پی ٹی آئی گزر کر دکھائے، گورنر کُنڈی کا چیلنج

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی نے تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی پی ٹی آئی کے لیے پل صراط ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ صوابی سے گزر کے دکھائیں، ہم انتظار کریں گے۔نجی ٹی وی سے بات چت کرتے ہوئے فیصل کریم کُنڈی نے کہا کہ کے پی میں دہشت گردی ہے اور صوبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے، ان کے ساتھ 2 ہزار سے بھی کم لوگ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اگر یہ اتنی کمزور، نالائق اور نااہل حکومت ہے کہ ان کے اپنے وزراء اور ایم پی اے اُٹھائے جا رہے ہیں تو استعفیٰ دے دیں،ان کے رہنما،وزراء اور منتخب نمائندے خود گرفتاریاں دے رہے ہیں اور رو پوش ہو رہے ہیں۔گورنر نے کہا کہ اگر انہوں نے آئین کی کوئی خلاف ورزی کی ہے تو پی ٹی آئی ان کے خلاف عدالت چلی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں