بیکٹیریا 24

آنتوں کے زہریلے بیکٹیریا بڑی آنت کے کینسر کا موجب ہیں: طبی ماہرین کا دعویٰ

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)امریکی سائنسدانوں نے آنتوں کے زہریلے بیکٹیریا اور بڑی آنت کے کینسر کے درمیان تعلق دریافت کرلیا ہے۔معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع نئی تحقیق میں 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑی آنت کے کینسر کے بڑھتے کیسز کو موضوع بنایا گیا ہے، تحقیق میں سامنے آیا کہ آنتوں میں موجود عام بیکٹیریا بیکٹیرائڈز فریگلس بڑی آنت کے کینسر کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دوسری جانب بڑی آنت کے کینسر کی جلد تشخیص ممکن ہوسکے گی، ماہرین پرامید ہیں کہ مستقبل میں حفاظتی اقدامات اور موثر علاج تیار کیا جاسکے گا، نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ بیکٹیریاں ایک زہریلا مادہ خارج کرتا ہے، جو بڑی آنت کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مادہ جسم کے ایک مخصوص ریسی پٹرکلودن4 سے جڑ کر خلیات پر حملہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے سوزش اور رسولیوں کی افزائش شروع ہوجاتی ہے۔سائنسدانوں نے جانور پر کیے گئے نئے تحقیقی تجربات میں ایک مصنوعی پروٹین استعمال کیا، جس نے بیکٹیریاں کو خلیات سے جرنے سے روک دیا اور یوں بڑی آنت کو نقصان سے محفوظ رکھا، اس طریقہ علاج کو انسانوں پر آزمانے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ نوجوانوں خاص طور پر 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑی آنت کے کینسر کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔علاوہ ازیں ماہرین نے اس اضافے کی ممکنہ وجوہات میں موٹاپا، غیر صحت بخش غذا، الٹرا پروسیسڈ فوڈز، اینٹی بایوٹکس کا زیادہ استعمال اور آنتوں کے بیکٹیریا میں عدم توازن کو اہم قرار دیا ہے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں