آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سرکاری دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔