مریم اورنگزیب 233

آج تک وہ سازش والا خط کسی نے نہیں دیکھا، مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج تک وہ سازش والا خط کسی نے نہیں دیکھا۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سازش تھی تو عمران خان نے حکومت ختم کر کے سہولت کاری کیوں کی؟

انہوں نے کہا کہ عالمی سازش کا مقصد حکومت ختم کرنا تھا توعمران خان نے خود یہ مقصد پورا کیوں کیا؟ جس خط کا سہارا لے کر آئین توڑا آج تک وہ بیرونی ملک سازش والا خط کسی نے نہیں دیکھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سازش عمران خان کو تب یاد آئی جب اپوزیشن کی قومی اسمبلی میں اکثریت ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں