یوم یکجہتی کشمیر 61

یوم یکجہتی کشمیر:پرنسپل جنرل ہسپتال کی قیادت میں واک کا انعقاد،ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

لاہور(زاہد انجم سے) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ وامیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی زیر قیادت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم ، پروفیسر صاحبان، ڈاکٹرز،نرسز و پیرا میڈیکس، نرسنگ طالبات اور طبی تنظیموں کے عہدایداران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک میں شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیاجبکہ انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے اور پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔رانا پرویز شہناز ڈار اور نرسنگ سپروائزر انور سلطانہ و دیگر نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف ہم سب اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی اُن کی سیاسی،اخلاقی و معاشرتی حمائیت ہر حال میں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا،پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی آواز بلند کرنے کے لئے پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر بھرپور کردار ادا کریں اور جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے عالمی برادری پر کشمیر کی اصل صورتحال واضح کی جائے تاکہ غاصب مودی سرکار کو عالمی دباؤ میں لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی فیصلہ کن موڑ پر داخل ہو چکی ہے اور اُن کو کسی قسم کے جبرو استبداد سے روکا نہیں جا سکتا۔پروفیسر الفرید ظفر اور ایم ایس نے مزید کہا کہ استصواب رائے کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جسے کوئی چھین نہیں س مت اور اس معاملے پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔
۔ واک میں شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکتجی کیلئے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں