ہائیکورٹ 5

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت 12نومبر کو مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست 12نومبر کوسماعت کے لئے مقرر کرلی گئی،لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 27اے کا نوٹس جاری کر رکھاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سائلہ علائیہ سلیم کی درخواست پر سماعت کریں گی۔

علاوہ ازیں سرکاری و غیر سرکاری اداروں سمیت شہری والدین کی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق شکایات کا سلسلہ جاری ہے، والدین بچوں کی نظر کی کزوری سے لیکر جسمانی صحت کے حوالے سے آئے روز طبی ماہرین سے مشورہ لیتے رہتے ہیں، علاوہ ازین بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال سے مسائل بھی سامنے آرہے ہیں،

سوشل میڈیا گیمز، کے علاوہ غیر مناسب ویڈیوز بنانے کا بھی سلسلہ جاری ہے، جس سے والدین اور ادارے پرشانی میں مبتلا ہیں،طویل عرصہ سے شہری والدین کے طرف سے یہ مانگ کی جارہی تھی کہ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کیلئے قوائد ضوابط طے کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں