جعفرخان مندوخیل 12

علامہ اقبال کا فلسف خودی، خودداری اور قومی اتحاد آج بھی پاکستان کے لیے مشعلِ راہ ہے، ملک محمد احمد خاں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے یومِ اقبال کے موقع پر مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسف خودی، خودداری اور قومی اتحاد آج بھی پاکستان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اقبال کی فکر اور شاعری پاکستان کو درپیش سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں خودداری، خود اعتمادی، آزادی اور اجتماعی شعور بیدار کیا اور ایک خودمختار ریاست کا تصور پیش کیا۔قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ فلسف خودی انسان کو اپنی صلاحیتیں پہچاننے، کردار مضبوط بنانے، خود انحصاری اور مسلسل جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ علامہ اقبال کا پیغام محض انفرادی کامیابی تک محدود نہیں بلکہ ایک مضبوط، باوقار اور متحد قوم کی تشکیل کا راستہ بھی دکھاتا ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ علامہ اقبال کی فکر آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کی شاعری اور فلسفے کا مطالعہ کریں اور علم، تحقیق، محنت اور خود اعتمادی کو اپنا شعار بنائیں۔ اقبال کا پیغام نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنے، بلند مقاصد کے حصول اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا تصورِ خودی اور خود انحصاری ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار پاکستان کی تشکیل کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے علم، کردار اور مسلسل جدوجہد کو قومی زندگی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں