سید یوسف رضا گیلانی 25

یوسف رضا گیلانی کا سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں کامران ٹیسوری اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں