اویس لغاری 20

ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کردیا ،اویس لغاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر اویس لغاری نے توانائی سیکٹر کی اصلاحات کو ملک کے لیے بہت اہم قرار دیدیا اور کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کردیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ توانائی سیکٹر اصلاحات کے بعد صنعت اور زراعت کے لیے بجلی کے نرخ مختلف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دن کے وقت بی 3 اور بی 4 کے لیے 6 سے 7 روپے سستی بجلی دیں گے، ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں سیف کرکے رات میں استعمال کرسکیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم موقع دے رہے ہیں کہ پرائیویٹ کمپنیاں آئیں اور خود اسمارٹ میٹر لائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی ڈیفیکٹو میٹر 3 ماہ سے زائد نہ چلے تاکہ بلنگ کا بوجھ نہ آئے، ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں