نہال ہاشمی 21

گورنر سندھ کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کے 78ویں یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے نشانِ حیدر کے پہلے حامل کیپٹن محمد سرور شہید کے 78ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے لازوال قربانی دے کر بہادری، ایثار اور حب الوطنی کی ایسی تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں پاکستان کی آزادی، خودمختاری، استحکام، دفاع اور سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کا جذبہ ایثار، شجاعت اور حب الوطنی نئی نسل کے لئے مشعلِ راہ ہے جبکہ پاکستان کے تمام شہدا ہمارا قومی سرمایہ ہیں اور ان کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کیپٹن محمد سرور شہید کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے اور وطن کے لئے اخلاص، ایثار اور وفاداری کے جذبے کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں