فیصل کریم کنڈی 17

گورنر خیبرپختونخوا کا کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے اموات پر رنج و غم کا اظہار

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔گورنر نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوئلے کی کان کے افسوسناک حادثے پر پوری قوم سوگوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا کا بلوچستان حکومت سے امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں خیبر پختونخوا کے متاثرہ مزدوروں کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں