گورنر خیبر پختونخوا 19

گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ایک مدبر، تجربہ کار اور مفاہمت کی سیاست کے داعی رہنما ہیں جنہوں نے ہر دور میں جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور وفاق کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کیا، ان کی سیاسی بصیرت اور قومی یکجہتی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر مملکت کی قیادت میں ملک جمہوری استحکام، آئینی اداروں کی مضبوطی اور قومی ہم آہنگی کی جانب مزید پیش رفت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، کارکنان اور عوام صدر مملکت کی سالگرہ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں