اسد عمر 153

گزشتہ روز پہلی مرتبہ ملک میں آدھے ملین سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے، اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پہلی مرتبہ ملک میں آدھے ملین سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 5 لاکھ 25 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی ویکسینیشن پہلی مرتبہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 3لاکھ90ہزار افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا گیا۔ ویکسی نیشن کی رفتار مزید بڑھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں