اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجرا میں مسلسل 21 ویں ماہ کے دوران 7 ارب روپے کا اضافہ دیکھاگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2026 کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کی فراہمی 393.3 ارب روپے تک پہنچ گئی ۔
اس طر ح گزشتہ 21 ماہ سے قرضوں کی فراہمی میں مسلسل اضافہ کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ جولائی 2026 کے اختتام پر آٹو فنانسنگ کی مد میں واجب الوصول قرضوں کا حجم 386.3 ارب روپے رہا تھا تاہم اگست کے اختتام پر اس میں مزید 7 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔









