کومل عزیز 63

کسی بھی معاملے میں جذباتی اور فوری ردعمل نہ دیں، اداکارہ کومل عزیز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ کومل عزیز خان کا کہنا ہے کہ خواتین اگر شوہر کے میسجز پکڑلیں تو فوری ردعمل نہ دیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کومل عزیز نے کہا کہ مجھے عمر کے ساتھ تجربہ ہوا ہے کہ کسی کی بات پر فوری غصہ نہیں کرنا ہے، جیسے ادھار کی بات ہو تو کوئی بندہ کہے کہ میں تو اپنا وقت دے رہا تھا تو میں ردعمل نہیں دوں گی بلکہ کہوں گی کہ آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔کومل عزیز نے کہا کہ میں بعد میں اسٹریٹیجی بنائوں گی کہ اس سے اب پیسے کیسے نکلوانے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری شادی نہیں ہوئی لیکن آپ کی شادی ہوئی ہے اور آپ نے شوہر کے میسجز پکڑلیے ہیں تو فوری اٹھا کر میسجز نہ دکھائیں اپنے اوپر کنٹرول کریں کوئی رونا دھونا نہ کریں، ردعمل دینے سے وہ ڈھیٹ ہوجائے گا اور اپنے پیغامات کو بھی ڈیلیٹ کردے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں